21 مئی 2016 - 11:44
نریندر مودی نے ایران کا دورہ اہم قرار دیا

انہوں نے کہا کہ چابہار میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع، ایران و ہندوستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ایجنسی ارنا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مجوزہ دورہ ایران کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے چابہار کی بندر گاہ خطے میں ٹرانزٹ، انرجی اور تجارتی حب میں تبدیل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چابہار میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع، ایران و ہندوستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا نجی شعبہ چابہار کے علاقے میں سرمایہ میں زبردست دلچسپی رکھتا ہے۔

چابہار گجرات گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس منصوبے کے مناسب روٹ کے بارے میں غور و خوص کر رہے ہیں۔

انہوں نے پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان تجارت، ٹیکنالوجی، انفرا اسٹریکچر اور توانائی کی سلامتی کے شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ایرانی سرماریہ کاری کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں اور ان کا ملک ایرانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز تہران پہنچیں گے۔ پچھلے پندرہ سال میں کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲